رمضان المبارک رحمتوں‘ برکتوں اور مغفرت کا مہینہ‘ مسلمان بھرپور استفادہ حاصل کریں/ سید اعجاز کاشانی

Home » Kashmir » رمضان المبارک رحمتوں‘ برکتوں اور مغفرت کا مہینہ‘ مسلمان بھرپور استفادہ حاصل کریں/ سید اعجاز کاشانی

By FK WEB DESK on 20/05/2019.

رمضان  المبارک رحمتوں‘ برکتوں اور مغفرت کا مہینہ‘ مسلمان بھرپور استفادہ حاصل کریں/ سید اعجاز کاشانی

 

سری نگر مئی 20/ معروف سماجی کارکن و دینی تنظیم جموں و کشمیر عالمی امہ کے نائب صدر سید اعجاز کاشانی نے شہری سرینگر میں ایک دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان خوش نصیب ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے ہمیں ماہ رمضان جیسا عظیم تحفہ عطا کیا ہے جس میں فرض کی ادائیگی کا ثواب 70گنا اور نوافل کی ادائیگی کا ثواب فرض کی ادائیگی کے برابر کر دیا جاتا ہے۔ سید اعجاز کاشانی نے مزید کہا کہ ماہ رمضان رحمتوں‘ برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ اس مبارک ماہ میں ہمیں اپنے رب سے بخشش کروانے کا موقع ملتا ہے ہر مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اس سے بھرپور استفادہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں وکشمیر عالمی امہ کی ایک دینی مجالس میں کیا۔ جس کی صدارت جموں کشمیر عالمی امہ کے چیئرمین محمد عادل حسین نے کی اور انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور نبی کریم کا اسوة حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور آن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دین و دنیا سنوار سکتے ہیں۔ عادل حسین نے مزید کہا کہ حضور نبی پاک نے اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کے درس کو عام کیا مگر افسوس آج مسلمان اپنے مسائل کے حل کے لئے اغیار کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ سید اعجاز کاشانی نے مزید کہا کہ ہم جب تک انفرادی اور اجتماعی طور اپنے آپ کو اللہ کے مقدس کلام قرآن مجید کے سانچے اور اسوئہ رسول اکرم ﷺ کے مطابق اپنے آپ کو عملی اعتبار سے نہیں ڈھالیں گے اس وقت تک نہ تو ہماری اور نہ ہی معاشرے کی اصلاح ہوسکتی ہے اور نہ ہی ہم دین و دنیا کی ترقی حاصل کرسکتے ہیں سید اعجاز کاشانی نے مسلمان نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زندگی کے جملہ معاملات میں گناہ اور برائی کے کاموں سے اجتناب کریں اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کیلئے توبہ استغفار کرتے رہیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مغفرت کے امیدوار بن سکیں۔

Loading...