رمضان کے متبرک مہینے میں ترال کے متعد علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام برہم

Home » Kashmir » رمضان کے متبرک مہینے میں ترال کے متعد علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام برہم

By Fast Kashmir on 19/05/2019.

رمضان کے متبرک مہینے میں ترال کے متعد علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام برہم

 

بشارت رشید


ترال: جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام میں غم و غصہ کی لہر پائی جارہی ہیں۔
لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ رمضان کے متبرک مہینے میں بھی اب تک محکمہ پی ڈی ڈی نے بجلی کی کٹوتی کو جاری رکھتے ہوئے لوگوں کے جزبات کے ساتھ کھلواڑ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ترال پائین، بالا اور اس کے آس پاس علاقے جن میں نہر، کھاسی پورہ، منگہامہ، دیور، آریگام اور باقی علاقے کے لوگوں نے کہا ہے کہ افطاری اور سحری کے وقت بجلی کی کٹوتی کو محکمہ نے جاری رکھتے ہوئے لوگوں کو پریشان کرکے رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بار بار کٹوتی کی وجہ سے لوگوں کو اب بجلی شیڈول کا بھی پتہ نہیں رہتا جو کہ ایک سنجید مسئلہ بنا ہوا ہے۔
لوگوں نے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اس بارے میں اپیل کرتے ہوئے مزکورہ علاقوں میں بجلی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی گزارش کی۔

Loading...