بشارت رشید / شیخ کوثر
ترال: وادی کشمیر میں کورونا وائیرس کے بڑھتے پھیلاو کو مدنظر رکھتے ہوئے ترال میں انتظامیہ کافی چوکس ہے اور وقتن فوقتن علاقے میں کیمیائی اسپرے کررہی ہے۔
اس سلسلے میں آج میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے قصبہ ترال کے کئی جگہوں جن میں اسپتال، مساجد، گلی کوچوں اور باقی دفاتر شامل ہے، میں صبع سے ہی کیمیائی چھڑکاؤ کیا تاکہ علاقے میں کورونا جیسی وباہ کو بڑھنے سے روکا جاسکے۔
میونسیپل کمیٹی کے ایگزیکیٹیو آفسر منظور احمد نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے ایک ٹیم ہر روز ترال میں موجود تمام قرنطینہ سینٹروں کی صبع سات بجے ہی ادویات کی چھڑکاؤ کررہی ہے تاکہ علاقہ محفوظ اور صاف رہے۔
موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ترال کے تمام لوگوں سے اپنے اپنے علاقوں میں صاف صفائی کو یقینی بنانے کی کی اپیل کی ہے۔
وہی ضلع اور سب اضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پولیس نے لوگوں کو ہر وقت اپنے اپنے گھروں میں ہی بیٹھنے کی اپیل کی ہے۔